تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 نومبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریلائنس اے ڈی اے جی گروپ کے چیئرمین انل ڈی امبانی کی ورچوئل وسیلے سے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ امبانی کو آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ذاتی طور پر حاضر نہیں ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی دوسرے دور کی پوچھ گچھ کے لیے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے دہلی دفتر میں حاضر ہونے میں ناکام رہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے انہیں ورچوئل طور پر پیش ہونے کی اجازت نہیں دی،جبکہ صنعت کار نے آن لائن پوچھ گچھ کی کارروائی میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ایک ای- میل بھیجا تھا۔

