ایران میں جنگل میں پھیلی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

تاثیر 23 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تہران،23نومبر:۔ایران کے ایک اہم جنگل جس کا اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو میں بھی اندراج ہے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ پر یہ قابو ترکیہ کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔ایک اعلیٰ ایرانی ماحولیاتی ذمہ دارنے ہفتے کے روز اس جنگلی آگ کے بارے میں بتایا ہے کہ ایران کے شمالی حصے میں یونیسکو کے درج کردہ جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ سے لڑنے کے لیے پڑوسی ملک ترکیہ سے مدد طلب کی گئی۔جس کے بعد ترکیہ نے فائر فائٹنگ کے لیے اپنے طیارے علاقے میں بھیج دیے۔ آگ کے پھیلنے سے ہرکانی جنگلات کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا جو بحیرہ کیسپین کے جنوبی ساحلوں کی جانب پھیلے ہوئے ہیں۔ ان جنگلوں کے بارے میں ایک اندازہ ہے کہ یہ پچاس ملین سال قدیمی جنگلات ہیں۔