تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 6 نومبر:اداکار عمران ہاشمی اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’حق‘‘ کے لیے خبروں میں ہیں لیکن مداحوں کی توجہ ان کے دوسرے انتہائی متوقع پروجیکٹ ’’آوارہ پن 2‘‘ پر بھی ہے۔ 2007 میں ریلیز ہونے والی ’’آوارہ پن‘‘ نے سامعین کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا اوراس کے سیکوئل کا اعلان ہوتے ہی، مداح اس کے ہر اپ ڈیٹ کا بے صبری سے انتظار رہے ہیں۔ اب عمران ہاشمی نے خود اس فلم کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
ایک انٹرویو میں عمران ہاشمینے بتایا کہ میں فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کرنے جا رہا ہوں، اس میں واقعی کچھ انٹینسسین شوٹ کیے گئے ہیں اور اس کی موسیقی کمال کی ہے، میں ابھی زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا لیکن جب شائقین فلم دیکھیں گے تو وہ سمجھ جائیں گے کہ ہم نے کس سطح پر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’جب میرے دوست بلال 2022 میں اسکرپٹ لے کر آئے ، تو ہمیں کچھ بے حد شاندار ملا جو کہانی اور کردار، دونوں کے مطابق بہت درست تھا۔‘‘

