تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 09/نومبر (تاثیر بیورو) ماحولیات تحفظ کے لیے سرگرم “سوئچ آن فاؤنڈیشن” نے بنگال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ایک اہم اجلاس بعنوان “ڈی کاربو نائزنگ اسٹیل، کم کاربن مستقبل کی راہیں” کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس میں اسٹیل صنعت کے نمائندوں، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں، تکنیکی ماہرین اور ایم ایس ایم ای سطح کے اسٹیل تیار کنندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مشترکہ طور پر بھارت کے ثانوی اسٹیل شعبے میں کاربن کے اخراج میں کمی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ممکنہ حکمت عملیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران یہ بات اجاگر کی گئی کہ صنعتی شعبے میں کاربن اخراج میں کمی نہ صرف ماحولیاتی توازن کے لیے ضروری ہے بلکہ بھارت کے عالمی موسمیاتی اہداف کے حصول کی سمت ایک اہم قدم بھی ہے۔ ماہرین نے ٹیکنالوجی میں جدت، پالیسی اصلاحات اور مالیاتی تعاون کو “گرین اسٹیل” کے فروغ کی کلید قرار دیا۔
یہ اجلاس ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی ترقی کے امتزاج کی ایک مثبت کاوش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

