تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 15 نومبر : بہار کے مظفر پور میں کل دیر رات شارٹ سرکٹ سے لگی آگ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل گئے۔ پانچ دیگر شدید طور پر جھلس گئے جنہیں میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ویسٹ سچترا کماری نے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ اہل خانہ باہر بھی نہیں نکل پائے۔ متوفیوں میں دو بچے، ان کے والدین اور ایک دیگررکن شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم تب تک آگ نے گھر کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

