تاثیر 23 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 نومبر: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ وکست بھارت 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے میں سرکاری ملازمین کا کردار اہم ہوگا۔ قانون کا نفاذ، شفافیت، اور ٹیم ورک اچھی حکمرانی کی بنیادیں ہیں۔آندھرا پردیش کے پلاسمدرم میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکس اور نارکوٹکس (این اے سی آئی این) میں سول سروس کے تربیت یافتہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے این اے سی آئی این کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا، اور آج یہ ادارہ کسٹمز اور جی ایس ٹی میں انتظامیہ کی استعداد کار بڑھانے کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔ یہ سال اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ملک سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یوم پیدائش منا رہا ہے، جنہوں نے آل انڈیا سروسز کی مضبوط بنیاد رکھی۔

