تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 28/ نومبر (تاثیر بیورو) کولکتہ بوائز’ اسکول میں رنگارنگ ’’گرینڈ ونٹر کارنیول 2025‘‘ منعقد ہوا جس کا افتتاح ایم پی سدھیپ بندیوپادھیائے اور ایم ایل اے نینا بندیوپادھیائے نے کیا۔اسٹالز، کھانوں، جھولوں اور ثقافتی پروگراموں نے بچوں اور والدین کو خوب محظوظ کیا، جبکہ کرسمس سجاوٹ اور خوشگوار موسم نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔اسکول کے مطابق کارنیول کی آمدنی مستحق طلبہ کی اسکالرشپس پر خرچ ہوگی۔

