تاثیر 12 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور(منہاج عالم
) جدیو کے سینئر رہنما اور کہلگاؤں اسمبلی حلقہ کے امیدوار جناب شوبھانند مکھیش کی دادی محترمہ اور بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر مرحوم سدھانند سنگھ کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے کہلگاؤں علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔مرحومہ اپنے خوش مزاج،مذہبی رجحان اور سماجی خدمت کے جذبے کے لیے مشہور تھیں۔وہ اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ پورے سماج کے لیے ایک مثالی خاتون تھیں۔ان کے اخلاق، شفقت،نظم و ضبط اور اعلیٰ زندگی اقدار نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ علاقے کے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔بڑھاپے کے باوجود وہ عبادت،مذہبی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں سرگرم رہتی تھیں۔اس سانحہ کی خبر سے کہلگاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ بڑی تعداد میں عوامی نمائندوں، سیاسی کارکنوں،سماجی تنظیموں کے اراکین اور عام شہریوں نے پہنچ کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ جدیو کے کئی رہنماؤں نے تعزیتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف شوبھانند مکھیش کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔جناب شوبھانند مکھیش نے اپنی دادی کو پراثر اور جذباتی الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دادی ماں نے اپنی زندگی کے ذریعے مجھے سچائی،ایمان داری اور خدمتِ خلق کا جو راستہ دکھایا، وہی میرے عوامی سفر کی بنیاد ہے۔ ان کا آشیرواد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا،اور میں ان کے اصولوں اور تعلیمات سے متاثر ہوکر عوام کی خدمت میں لگا رہوں گا۔جدیو کے سینئر رہنما سُڈو سائیں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے خوش اخلاق،مذہبی اور خدمت گزار مزاج کے لیے یاد کی جائیں گی۔تعزیت کرنے والوں میں نمایاں طور پر شامل تھے۔
ممبر پارلیمنٹ اجے منڈل،ایم ایل پروفیسر للت نارائن منڈل،سینئر لیڈر سُڈو سائیں،سابق ایم پی کہکشاں پروین،سابق ایم ایل اے لکشمی کانت منڈل،جدیو ضلع صدر وپن بہاری سنگھ، کارگزار صدر ویویکانند گپتا،ضلع ترجمان شیلندر تومر،نگر صدر سنجے شاہ،نائب صدر (اَتی پچھڑا پرکوشت) دھننجے منڈل،راکیش اوجھا، صوبائی جنرل سکریٹری (مہلا پرکوشت) کلیانی دیوی،ضلع نائب صدور چندر شیکھر مشرا،منوج منڈل،پرکوشت کے ضلع صدور سونی کماری (مہلا)،گولو منڈل (چھاترا)،سنتوش پٹیل (یوا)،نندن رائے (کسان)،مہیش داس (انوسوچت جاتی)،شپّو منڈل،بلاک صدور شہواز عالم منا،وجے منڈل، کشور کمار،برجیش سنگھ،للن کوشواہا،سدھانند کمار،ونئے کمار، ماینک کمار، آلوک کمار، گلشن کمار، امن کمار، نرمَل کمار، سندیپ کمار، مونو پٹیل،پنچانند کمار،پریہ رنجن کمار، منٹو کمار اور ہزاروں کارکنان جو اس غمناک موقع پر افسردہ اور سوگوار تھے۔

