اسکول کی چھت گرنے سے نصف درجن طالب علم زخمی

تاثیر 13 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں پر ایک اسکول کی چھت پڑھائی کر رہے طالب علموں پر گر گئی۔ اس حادثے میں نصف درجن بچے بری طرح زخمی ہوگئے۔ جسے مقامی لوگوں کے مدد سے سبھی زخمی بچوں کو علاج کے لئے صدر اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سبھی بچے خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔ مذکورہ حادثہ ضلع کے گریک نگر پنچایت واقع عیسی پور گائوں کے پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ اس سلسلے میں زخمی بچوں نے بتایا کہ کمرے کی چھت کافی پہلے سے خستہ حالی کا شکار تھی۔ اور آج پڑھائی کے دوران چھت کا پلاسٹر اچانک گر گیا۔ جس سے ہم لوگ زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ اسکول کی موجودہ حالت سے ہمیشہ ڈی ای او کو آگاہ کرنے کا کام کرتا رہا ہوں۔ باوجود اسکے اس خستہ حالی کو دور کرنے کا کام نہیں کیا گیا ۔ زخمی میں ستیہ کماری، ایوشی کماری، سہانی کماری، انکوش کماراور انمول کمار شامل ہیں۔