ایچ ڈی بی فنانشل سروسز نے کلکتہ میں خوابوں کو دی نئی اُڑان، انکیتا کی خود مختاری کی کہانی

تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 14/ نومبر (تاثیر بیورو) شہر کی نجی شعبے سے وابستہ محنتی خاتون انکیتا پاسوان کا برسوں پرانا خواب اس وقت پورا ہوا جب انہوں نے ایچ ڈی بی فنانشل سروسز کے ذریعے اپنی پسند کی دو پہیہ گاڑی حاصل کی۔
روزانہ کے سفر کی دشواریوں سے تنگ انکیتا دو پہیہ گاڑی خریدنے کے لئے فکرمند تھیں، لیکن مالی مراحل کے پیچیدہ ہونے کا اندیشہ انہیں روک دیتا تھا۔ تاہم ایچ ڈی بی سے رابطہ اُن کے حق میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ کمپنی کے نمائندوں نے نہ صرف اُنہیں تمام مراحل میں رہنمائی دی بلکہ آسان دستاویزات اور تیز کارروائی کے ذریعے صرف ایک گھنٹے میں لَون منظور کردیا۔
حالیہ جی ایس ٹی میں کمی اور کمپنی کے کیش بیک آفر نے گاڑی کی قیمت مزید مناسب کردی ہے۔ اس کی خوشی اس وقت دوگنا ہوگیا جب انکیتا کو اپنی نئی بائیک شبِ اَشتَمی کے دن ملی، جو نسوانی قوت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
انکیتا کے مطابق، “HDBFS نے پورا عمل اتنا آسان بنا دیا کہ میں اُسی دن لَون لے کر اپنی نئی بائیک کے ساتھ گھر لوٹ آئی۔ پہلی سواری واقعی آزادی کا احساس لیے ہوئے تھی۔”
انکیتا کے لیے یہ بائیک صرف سفر کا وسیلہ نہیں بلکہ محنت، خود مختاری اور حوصلے کی علامت ہے۔ آسان EMI اور شفاف خدمات کے ساتھ HDBFS ملک بھر میں ایسے بے شمار خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔