ہوڑہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے یومِ اطفال کا شاندار جشن

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ, 15/ نومبر (تاثیر بیورو) ہوڑہ ضلع انتظامیہ کے زیرِ اہتمام آج سرت سدن میں یومِ اطفال نہایت خوشگوار ماحول میں منایا گیا۔ اس موقع پر بچوں کی دلکش پیشکشوں نے پروگرام کو رنگا رنگ بنا دیا اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
پروگرام میں بچوں نے مختلف ثقافتی نمائشیں پیش کیں، جن میں گیت، رقص اور اسٹیج پرفارمنس شامل تھے۔ ان کی شرکت نے تقریب کو نہ صرف زندہ دل بنایا بلکہ یومِ اطفال کے مقصد— بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی کو بھی نمایاں کیا۔
تقریب میں معزز شخصیات شریک تھیں، ان میں ڈاکٹر پی دیپا پریا، ضلع مجسٹریٹ، سدیپ گھوش، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، امرتا رائے برمن، سب ڈویژنل آفیسر، اجے بھٹاچاریہ، نائب صدرِ ضلع پریشد، اجے منڈل، صدرِ ضلع پریشد، ضلع پریشد کے رضیہ خاتون، مانس باسو اور ٹاپس مائتی کے نام شامل ہیں۔
تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جہاں انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔