کلو میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں میاں بیوی گرفتار

تاثیر 24 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلو، 24 نومبر : اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی ٹیم نے کامیابی سے میاں بیوی کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ پیر کی صبح اس وقت سامنے آیا جب ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، نارکوٹکس ٹاسک فورس کی ٹیم نے نانگا باغ کے قریب جوہل گاؤں میں چھاپہ مارا اور میاں بیوی سے 20.32 گرام ہیروئن (چٹا) برآمد کی۔ ٹیم نے کھیپ قبضے میں لے کر ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس ایچ ایم راج ورما نے بتایا کہ ملزم انگریز سنگھ (37) ولد کشمیر سنگھ ساکن گاؤں دخیل اور تھانہ زنگیالہ گرو، تحصیل اور ضلع امرتسر، پنجاب اور راجویر کور (36) بیوی انگریز سنگھ کو 40,000 روپے کی ہیروئن کا قصوروار پایا گیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے صدر پولیس اسٹیشن کلّو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔