مشتبہ حالت میں شوہر اور بیوی کی موت

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش)ضلع کے ہلسہ تھانہ حلقہ کے قاضی بازار محلہ میں گذشتہ رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مشتبہ حالت میں شوہر اور بیوی کی لاش کو بند کمرے کے دروازے کو توڑ کر باہر نکالا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی تھانہ پولس نے بتایا کہ 75؍سالہ منوہر پرساد اپنی اہلیہ 70؍سالہ ششیلا دیوی کے ساتھ اپنےگھر میں رہا کر تے تھے۔ انکے کل چار بچے ہیں۔ اور سبھی بچے بزرگ والدین کو چھوڑ کر دیگر مقامات پر رہا کرتے ہیں۔ گذشتہ شب جب انکے بیٹوں نے اپنے والدین کو فون کیا تو رابطہ قائم نہ ہونے کے وجہ کر پریشان ہو گئے۔ اس کے بعد گھر کے بغل میں رہ رہے ایک شخص کو فون کر کے اپنے والدین کی حالت دریافت کی۔ بغل کے شخص جب انکے گھر گئے تو کمرے کا دروازہ بند تھا۔ کافی آواز دینے کے بعد اندر سے کوئی آہٹ نہیں سنائی دی تو وہ اس کی اطلاع پولس کو دی۔ پولس کی موجودگی میں جب کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو مشتبہ حالت میں شوہر اور بیوی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولس لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال میں بھیج دیا ہے۔اور مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔