تاثیر 17 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 17 نومبر: ہندوستانی اور فرانسیسی فضائیہ کے درمیان دو طرفہ فضائی مشق ’گروڑ‘ کی شروعات ہو گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی -30 اور فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس کے رافیل طیاروں نے دو طرفہ فضائی مشق کے تحت مربوط مشنوں کا آغاز کرتے ہوئے پرواز بھری ۔فرانس میں 27 نومبر تک چلنے والی یہ مشق دونوں فضائی افواج کے درمیان فرانس باہمی تعاون اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔
گروڑ مشق میں شرکت کے لئے ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ فرانس گیا ہے، جو13 نومبر کو مونٹ-ڈی-مارسان ایئر بیس پر اترا۔ مشق میں ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی-30ایم کے آئی طیاروں اور فرانسیسی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیارے ایک مصنوعی جنگی ماحول میں حصہ لیں گے، جس میں فضائی افواج کے ہنرمندانہ اور پیشہ ورانہ مہارت ،دونوں کا مظاہرہ ہوگا۔ یہ مشق باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گی، بہترین طریقوں کے تبادلے کو فروغ دے گی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط کرے گی۔

