شام میں اسرائیلی فوج کا حملہ ، 10 شامی جاں بحق اور چھ اسرائیلی فوجی بھی زخمی

تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دمشق،28نومبر:۔اسرائیلی فوج نے آج جمعے کی صبح شام کے دار الحکومت دمشق کے مضافات میں واقع قصبے بیت جن پر فضائیہ اور توپ خانے کے ذریعے حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔
شامی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر اور توپ خانے نے جبل الشیخ کے دامن پر واقع قصبے بیت جن کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب قصبے کے رہائشیوں اور اسرائیلی فوجی دستے کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پیں ہوئیں۔ دستہ قصبے میں داخل ہوا اور تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے واپس چلا گیا۔ بعد ازاں بیت جن کے کنارے باط الوردہ کے ٹیلے پر اپنی پوزیشن قائم کر لی۔شامی ٹیلی وژن کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد بیت جن کے مکین قریبی دیہات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔