تاثیر 16 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16 نومبر: بہار اسمبلی انتخابات 2025میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی زبردست کامیابی کے بعد حکومت سازی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ دریں اثنا آج جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر ایک پوسٹر جاری کیا جس نے سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
جے ڈی یو کے اس پوسٹر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ایک بڑی تصویر ہے اور اس میں لکھا ہے، ’’بہار ہے خوشحال، پھر سے آگئے نتیش کمار‘‘ کیپشن میں پارٹی نے تبصرہ کیا، ” خوشحال ہیبہار… محفوظ ہیبہار۔”
قابل ذکر ہے کہ یہ پوسٹر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب بہار کی سیاست میں طاقت کے توازن اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ این ڈی اے میں سب سے زیادہ سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں، جب کہ جے ڈی یو دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے باوجود جے ڈی یو نے مسلسل نتیش کمار کو گڈ گورننس کا چہرہ اور عالمی سطح پر قبول شدہ لیڈر قرار دیا ہے۔ اس لیے پارٹی کی جانب سے اس پوسٹر کو بالواسطہ دعویٰ قرار دیا جا رہا ہے۔

