اب تمام ان لمیٹڈ 5 جی صارفین کو ملے گی جیمنی 3تک مفت رسائی
آفرکی مارکیٹ ویلیو35,100 روپے ہے
گوگل کا تازہ ترین جیمنی 3 آفر میں شامل
مائی جیو ایپ پر’’ کلیم نائو‘کے ذریعے فوری ایکٹیویشن، آفر 19 نومبر 2025 سے لاگو
ممبئی، 19 نومبر، 2025 ۔ جیونے اپنی اے آئپیشکش میں ایک اہم اپ ڈیٹ کیا ہے۔ پیشکش کے تحت اب جیو جیمنی پرو پلان سبھی ان لمیٹڈ فایو جی صارفین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہوگا۔ اس پلان میں گوگل کا نیا اور جدید جیمنی 3 ماڈل شامل ہے، جو صارفین کو اور بھی طاقتور اے آیتجربہ فراہم کرتا ہے۔پہلے، یہ آفر نوجوان صارفین تک محدود تھا، لیکن اب کمپنی نے اسے پورے ان لمیٹڈ فایو جی یوزر بیس تک بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ، جیو نے ہر ہندوستانی کے ہاتھ میں جدید اے آی ٹیکنالوجی لانے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔کمپنی نے کہا کہ تمام جیو ان لمیٹڈ فایو جیصارفین 18 مہینوںتک پرو جیمنی پلان کا مفت فائدہ اٹھاسکیں گے جس کی قیمت 35,100 روپے ہے۔ یہ فیچر 19 نومبر 2025 سے ہر کسی کے لیے دستیاب ہوگا، اور مائی جیو ایپ میں ’’Claim Now‘‘ بینر پر کلک کرنے سے فوری طور پر فعال ہو جائے گا۔

