تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 14/ نومبر ) تاثیر بیورو) جے آئی ایس گروپ نے ہگلی ضلع کے موگرا میں ریاست کے پہلے نجی ویٹرنری کالج “جے آئی ایس کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز” کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر سردار ترنجیت سنگھ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پرومیت کے گھوشال، پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) مزمل حق اور سینئر افسران موجود تھے۔
کالج میں B.V.Sc. & A.H. کا ساڑھے پانچ سالہ کورس پیش کیا جائے گا، جس میں ایک سال انٹرن شپ شامل ہے۔ ادارہ ویٹرنری کونسل آف انڈیا سے منظور شدہ اور ویٹرنری اینڈ فشریز سائنسز کی مغربی بنگال یونیورسٹی سے وابستہ ہے۔ جہاں ہر سال 80 طلبہ کا داخلہ کیا جائے گا۔
داخلہ معیار میں نیٹ میں کوالیفائی کرنا ضروری ہے۔ جنرل کیٹیگری طلبہ کے لیے ہائر سیکنڈری میں سائنسی مضامین و انگریزی میں 50 فیصد نمبر لازمی ہیں۔ عمر کی حد 18 سے 25 سال ہوگی جبکہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت دستیاب ہے، علاوہ ازیں بین الاقوامی طلبہ بھی اہل ہیں۔
کیمپس میں جدید ویٹرنری اسپتال، آئی سی یو، او پی ڈی/آئی پی ڈی، ریڈیالوجی، لیبارٹریز اور مختلف شعبوں کے لیے خصوصی آپریشن تھیٹر قائم ہیں۔
“فوڈرلینڈ” کے ذریعے کالج اپنے لائیو اسٹاک کے لیے اعلیٰ معیار کا چارہ خود تیار کرتا ہے۔
اس تعلق سے سردار ترنجیت سنگھ نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال ویٹرنری سائنسز کے مستقبل کی نئی سمت متعین کرے گا اور “ون ہیلتھ کانسیپٹ” کو فروغ دے گا۔

