دہلی دھماکے کے بعد کشمیریوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ نہ بنایا جائے:محبوبہ مفتی

تاثیر 20 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گاندربل، 20 نومبر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کنگن میں بابا نگری وانگت کا دورہ کیا اور گاندربل کے نوجوان بلال احمد سانگو کے اہل خانہ سے تعزیت کی جو دہلی کے لال قلعہ کے باہر حالیہ دھماکے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی، ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے اس واقعے کو افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ پی ڈی پی صدر نے کہا کہ کسی بھی واقعہ میں بعض افراد کی شمولیت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اجتماعی سزا میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔