تاثیر 24 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 24 نومبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جموں کے سُنجوان میں قائم جموں و کشمیر پولیس کے کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں جاری خصوصی تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایل جی کو تربیتی کورسز میں شامل خصوصی ماڈیولز، آپریشنل تیاری، انسدادِ دہشت گردی کی تربیت اور جدید حربی مشقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ایس ایس پی ٹریننگ اینڈ اسپیشل آپریشنز نے تربیت کے مختلف پہلوؤں، مجوزہ اپ گریڈیشن اور مرکز کی بنیادی ڈھانچے میں توسیع سے متعلق جامع پریزنٹیشن پیش کی۔

