آئکونک ایونٹ پلانر میں ‘میرینرز ڈی ہارٹس’ کمیٹی کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریب کا انعقاد

تاثیر 19 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ،  آئکونک ایونٹ پلانر میں ‘میرینرز ڈی ہارٹس’ کمیٹی کی جانب سے سالانہ تقریب “El Sailijo 2.0 – 2025” نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں متنوع ثقافتی اور تفریحی پیشکشوں نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔تقریب میں معزز مہمانوں میں ارندم ملِک، ابھیشیک مجمدار، بیتھیکا بساک اور رِنکی گھرائی نے شرکت کی اور طلبہ کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا۔ دریں اثنا محکمۂ انتظامیہ اور منتظمین نے پروگرام کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ برس تقریب کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا اعلان کیا۔