بریلی جنکشن پر پارسل مال گاڑی میں شدید آتشزدگی، لوکو پائلٹ کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بریلی، 15 نومبر: بریلی جنکشن ریلوے یارڈ میں ہفتہ کی صبح اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب کشن گنج -دہلی سے جھارکھنڈ کے اجاراجانے والی پارسل مال گاڑی کے ایک ڈبے میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ صبح 8:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ جنکشن پر پہنچنے سے ٹھیک پہلے، لوکو پائلٹ نے پارسل کے ڈبے سے شدید دھواں اٹھتے دیکھا اور فوری طور پر کنٹرول روم کو آگاہ کیا۔
اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور فائر بریگیڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ مال بردار ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچتے ہی،آگ بھڑکتی ہوئی بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔ ریلوے ملازمین نے احتیاط کے طور پر آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا۔ دھواں پھیلتے ہی مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ حفاظت کے لیے بھاگنے لگے۔