ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ارکان نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

تاثیر 6 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 06 نومبر : آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی فاتح ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ارکان نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر نے ٹیم کے ہر رکن کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔دروپدی مرمو نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک کروڑوں ہندوستانی اس تاریخی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ٹیم ہندوستان کی عکاس ہے۔ وہ مختلف علاقوں، سماجی پس منظر اور حالات سے آتے ہیں، لیکن وہ ایک ٹیم ہیں – ٹیم انڈیا۔ یہ ٹیم ہندوستان کی بہترین نمائندگی کرتی ہے۔