میسی اور لوتارو کی بدولت ارجنٹینا نے انگولا کو 0-2 سے ہرایا

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پیرس، 15 نومبر: لیونل میسی نے ایک گول کیا اور ایک گول میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت عالمی چیمپئن ارجنٹینا نے جمعہ کو کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں انگولا کو 0-2 سے شکست دی۔
میسی نے 44ویں منٹ میں لوتارو مارٹینیز کو پاس دے کر ٹیم کو برتری دلائی۔ 82ویں منٹ میں کردار تبدیل ہوئے، اس بار مارٹینیز نے شاندار اسسٹ دیا اور میسی نے گیند کو دور کونے میں شاٹ لگا کر اسکور 0-2 کر دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو دوسرے ہاف کے آخری مرحلے میں تبدیل کہر دیا گیا۔
عالمی رینکنگ میں اسپین کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ارجنٹینا اور اس سے 87 پوزیشن نیچے موجود انگولا کے درمیان یہ نتیجہ متوقع تھا۔ میچ دارالحکومت لوانڈا کے ’’11 نومبر اسٹیڈیم‘‘ میں انگولا کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا گیا۔