میجر لیگ ساکر کپ میں میسی کا جلوہ، دو گول داغے، انٹر میامی ایسٹ سیمی فائنل میں پہنچی

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،09نومبر :اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دو گول اور دو گول میں مدد کرنے سے انٹر میامی نے ہفتے کو ایسٹرن کانفرنس پلے آف سیریز کے پہلے راؤنڈ کے فیصلہ کن تیسرے میچ میں تھرڈ سیڈڈ نیش وِل ایس سی کو 4-0 سے شکست دے کر ایسٹ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اس سے میسی اور انٹر میامی ایم ایل ایس کپ ٹائٹل سے تین جیت دور ہیں۔ میسی نے پہلے ہاف میں دو گول کیے اور دوسرے ہاف میںتادیو آلیندے کو دوسرے ہاف میں دو گول کرنے میں مدد کی جس سے انٹر میامی نے نیشویل کو سیریز میں 8-3 سے شکست دی۔