فخرالدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج میں قومی لایبریری ہفتہ منایا گیا

تاثیر 17 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):-فخرالدین علی احمد ٹیچر س ٹریننگ کالج  جیوچھ گھاٹ دربھنگہ میں قومی لایبریری ہفتہ منا یا گیا جو 14 نومبر سے 20 نومبر تک منایا جاتا ہے اور طلبہ وطالبات کو بتایا گیا کہ لائبریری صرف کتابوں کا مجموعہ نہیں ہوتی، یہ دراصل علم کا خزانہ، فکر و شعور کی روشنی اور قوموں کی ترقی کا راستہ ہےکتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔ یہ ہمیں وہ دکھاتی ہے جو ہم نے دیکھا نہیں ہوتا، وہ سکھاتی ہے جو ہمیں معلوم نہیں ہوتا، اور وہ سمجھاتی ہے جو ہم کبھی سمجھ نہ پاتے۔ لائبریری ہر عمر، ہر طبقے اور ہر ذہن کے لیے کھلا گھر ہے—جہاں نہ کوئی امیر ہے نہ غریب، نہ کوئی کمزور ہے نہ طاقتور، سب برابر ہیں، سب طالبِ علم ہیں۔آج کا یہ ہفتہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ:ہمیں مطالعہ کے شوق کو فروغ دینا ہے،نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنا ہے،اور لائبریری کو صرف عمارت نہیں بلکہ سیکھنے کا زندہ ادارہ بنانا ہے۔ہمیں اپنی لائبریریوں کو بہتر بنانے، انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور ہر شخص تک علم کی رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ جتنی مضبوط قوم کی لائبریری ہوگی، اتنا ہی مضبوط اس کا مستقبل ہوگا۔آئیں آج عہد کریں کہ ہم کتاب سے دوستی مضبوط کریں گے، لائبریری کو آباد رکھیں گے، اور علم کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔کیونکہ ’’جو قوم کتاب سے دور ہو جائے، وہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہے اس موقع پر کالج کے تمام اساتذہ اورغیر اساتذہ طلبہ و طالبات موجود تھے