نوین یادو نے جوبلی ہلز ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف لیا

تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 26 نومبر: جوبلی ہِلز کے نومنتخب رکنِ اسمبلی نوین یادَو نے بدھ کے روز حلف لیا۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے اسپیکر کے دفتر میں منعقدہ سادہ تقریب میں نوین یادَو سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر سریدھر بابو، اظہر الدین، ایم ایل اے گنیش، کانگریس قائدین اور نوین یادَو کے قریبی رشتہ دار موجود تھے۔
انتخابات میں ہر راؤنڈ میں ان کاپلہ بھاری رہا اور آخرکار انہوں نے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں تاریخی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بی آرایس امیدوار ماگنتی سنیتا دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بی جے پی کواپنی ضمانت تک بچانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حلف برداری کے بعد نوین یادَو نے باضابطہ طور پر جوبلی ہلز کے ایم ایل اے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کی جیت کو ریاستی سیاست میں کانگریس حکومت کے لیے ایک مضبوط پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔