بحریہ کو ملا نیلگیری زمرے کا چوتھا سودیسی ایڈوانسڈ اسٹیلتھ فریگیٹ ‘تاراگیری’

تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 نومبر: مزگاؤں ڈاک شپ بلڈنگ لمیٹیڈ( ایم ڈی ایل ) میں تیار نیلگیری زمرے کا چوتھا جنگی بیڑہ تارا گیری ،ممبئی میں ہفتہ کو بھارتیہ بحریہ کو سونپ دیا گیا۔ پروجیکٹ 17اے کے تحت بنایا گیا یہ جنگی جہاز ڈیزائن اور تعمیر میں خود انحصاری کے حصول کی طرف ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ فریگیٹ ورسٹائل، ملٹی مشن پلیٹ فارمز ہیں جنہیں بحری شعبے میں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ جنگی جہاز پروجیکٹ 17 الفا فریگیٹس (پی-17اے) کا حصہ ہے، جو جو گائڈیڈ۔میزائل فریگیٹس کا ایک کلاس ہے جس کی تعمیر موجودہ زگاؤں ڈاک شپ بلڈرس (ایم ڈی ایل ) اور گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس(جی آر ایس ای) میں بحریہ کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ ایم ڈی ایل میں پروجیکٹ 17اے کے تحت سات اسٹیلتھ فریگیٹس بنائے جا رہے ہیں، جن میں سے دوسرا، ” اودے گیری” اسی سال یکم جولائی کو سونپا گیا تھا ۔ فرنٹ لائن ملٹی مشن اسٹیلتھ فریگیٹ “ادے گیری” کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 26 اگست کو وشاکھاپٹنم نیول بیس پر بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا تھا۔ “تاراگیری” (یارڈ 12653) نیل گیری کلاس کا چوتھا جنگی جہاز ہے جسے آج بحریہ کو سونپا گیا ہے۔