این بی کے 111 میں نین تارہ کا کردار سامنے آیا، پہلی جھلک جاری

تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 18 نومبر:جنوبی ہندوستانی سنیما کی ’’لیڈی سپر اسٹار‘‘ نین تارہ اس وقت اپنی انتہائی متوقع فلم ’’این بی کے 111‘‘ کی وجہ سے چرچا میں ہیں۔ ان کے 41ویں یوم پیدائش کے خاص موقع پر فلم اس فلم کے میکرز نے ان کی پہلی جھلک جاری کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ تاریخی پس منظر پر مبنی اس فلم میں، نین تارہ ایک طاقتور ملکہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور شائقین ان کے شاہی انداز کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ فلم میں نندموری بالاکرشن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ گوپی چند مالینینی اس کی ہدایت کاری کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔