تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کابل، 25 نومبر: افغانستان نے آج صبح کہا کہ پاکستان نے رات بھر بلا اشتعال فضائی حملہ کیا۔ فوج کے اس سرحد پار حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور کم از کم چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے افغان شہریوں میں ایک خاتون اور نو بچے بھی شامل ہیں۔ یہ فضائی حملہ پاکستانی شہر پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی ایک ایکس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، بنگلہ دیش کے اخبار ڈیلی اسٹار، کوئٹہ، پاکستان سے شائع ہونے والے پاکستان کے پشتو زبان کے نیوز پورٹل دی بلوچستان پوسٹ اور معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے اس حملے کی تفصیل دی۔ مجاہد کے مطابق پاکستانی فوج نے صوبہ خوست میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی اور کنڑ اور پکتیکا صوبوں میں چھاپے مارے، جس سے چار شہری زخمی ہوئے۔

