دل سے دیکھی جیت کی راہ نیتا امبانی نے بھارتینابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی۔ 25؍ نومبر۔ 2025۔آج کا دن ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہوگیا۔ ہندوستانی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار نابینا خواتین کا T20 ورلڈ کپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ میدان میں ان کی جدوجہد، اعتماد، اور ٹیم اسپرٹ قابل دید تھے- ان کی بینائی شاید محدود تھی، لیکن ان کے خواب دنیا کو پیچھے چھوڑ گئے۔
اس یادگار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیتا ایم امبانی نے کہا، “ہماری نابینا خواتین کرکٹرز نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پہلا T20 کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر، نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی نقطہ نظر آنکھوں میں نہیں، بلکہ دل میں ہوتا ہے۔ یہ جیت ہمت، صبر اور  اٹوٹ  جذبے کی فتح ہے۔  انہوں نے لاکھوں لوگوں کیلئے امید، امکانات اور ترغیب کی راہ روشن کی ہے۔ ٹیم  اور ان کے اہل خانہ  کو  ڈھیرو ں مبارکبادیں‘‘
 انہوں نے کہا کہ  انڈین  بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کہانی آنے والی نسلوں کیلئے ترغیب  بن چکی ہیں۔ جہاں حوصلہ ہو، وہاں جیت خود راستہ ڈھونڈ لیتی ہے