تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دوسرے مرحلے کی تشہیر کا شور کل شام ارریہ کے چھ اسمبلی حلقوں میں سے 46- نرپت گنج، 47- فاربس گنج، 48- رانی گنج، 49- ارریہ ، 50- جوکی ہاٹ اور 51- سکٹی ختم ہو گیا اور تشہیری شور ختم ہوتے ہی درج بالا چھ اسمبلی حلقوں کے امیدوار اور ان کے حامیان اپنے حق میں ووٹوں کے لئے ڈور ٹو ڈور ملنے کے لئے جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ آئندہ کل دوسرے مرحلے کے تحت ارریہ ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں کے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے6 اسمبلی حلقوں کے67 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے دوسرے مرحلے کے انتخابی مہم کا شور کل اتوار کی شام تھم جانے سے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی امیدوار یا پارٹی کو عوامی جلسے یا ریلی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے بعد امیدواروں کے پاس صرف ایک دن کا وقت باقی رہ جائے گا جس میں وہ اپنے مقامی کارکنوں کے ساتھ گھر گھر جا کر ووٹروں سے رابطہ کر کے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور پرامن بنانے کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ پولنگ بوتھوں پر انتخابی ماحول کو جشنِ جمہوریت کی شکل دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ کے لئے نکلیں۔

