کلکتہ میں این آر اے آئی کا سالانہ اجتماع، نئی مینجمنٹ کمیٹی کا خیرمقدم

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ، 09/ نومبر (تاثیر بیورو) نیشنل ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کولکاتا چیپٹر نے 6 نومبر کو پارک اسٹریٹ کے الٹیرا میں اپنے سالانہ سماجی پروگرام “اینول سوشل 2025” کا انعقاد کیا، جس میں شہر کے ممتاز ریستوران مالکان اور فوڈ اینڈ بیوریجز انڈسٹری کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
یہ تقریب این آر اے آئی کلکتہ خاندان کی یکجہتی اور اشتراک کی روایت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ پروگرام میں سبکدوش مینجمنٹ کمیٹی کو ان کی خدمات پر سراہا گیا اور نئی کمیٹی کا خیرمقدم کیا گیا، جس سے ترقی اور اختراع کے نئے دور کا آغاز ہوا۔
محفل کا اختتام پُرمسرت نیٹ ورکنگ ڈنر اور معروف ڈی جے آکاش روہیرا کی شاندار موسیقی سے ہوا، جس نے تقریب کے جوش و خروش کو دوچند کر دیا۔