تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
احمد آباد، 29 نومبر :احمد آباد سائبر کرائم برانچ نے این ایس یو آئی کے بھاونگر ضلع صدر عرشمان خان بلوچ کو ا?ئی پی او سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں روپے کی آن لائن دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے شکایت کنندہ سے 50.50 لاکھ روپے ٹرانسفر کروائے، جس میں سے صرف 3 لاکھ روپے لوٹائے گئے، جبکہ 47.50 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی۔
سائبر کرائم برانچ نے بتایا کہ عرشمان نامی غیر ملکی مالیاتی مشیروں کے روپ میں خود کو پیش کرنے والے ایک بین الاقوامی آن لائن ٹھگی نیٹ ورک کے رابطے میں تھا اور پورے ریکٹ میں دھوکہ دہی کے پیسے حاصل کرنے اور انہیں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

