عرس قلندری کے مبارک موقع پر پھلواری شریف میں لعل میاں کی درگاہ میں مجلس سماع چادر پوشی و قل شریف کا اہتمام

تاثیر 13 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 13 نومبر ( ذوالقرنین) خانقاہ عمادیہ قلندریہ منگل تالاب پٹنہ سیٹی میں 323واںسہ روزہ سالانہ عرس قلندری کے مبارک موقع پر عرس مبارک کے دوسرے روز آج پھلواری شریف کی تاریخی لعل میاں کی درگاہ میں آج صبح ۷ بجے سے عرسِ قلندری کی روح پرور تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی یہ بابرکت پروگرام حضور رئیس المشائخ حضرت سید شاہ مصباح الحق عمادی (سجادہ نشین خانقاہِ عمادیہ قلندریہ، پٹنہ سٹی) کی سرپرستی میں انجام پایاابتدا میں مختصر مجلسِ قل و سماع منعقد ہوئی جس میں قوالانِ کرام نے صوفیانہ کلام اور عقیدت و محبت بھرے نغمات پیش کیے،
۔ اس کے بعد حضرت سید شاہ مصباح الحق عمادی کی سرپرستی میں حضرت سید شاہ خواجہ عماد الدین قلندر بادشاہ قدس سرّہ العزیز کی مزارِ مبارک پر گل پوشی و چادر پوشی کی گئی یوں عرسِ قلندری کی یہ روحانی صبح عقیدت و محبت کے رنگوں سے منور رہی اس موقع پر حضرت مولانا سید شاہ سلمان چشتی صاحب قبلہ ( ولی عہد خانقاہ چشتیہ مودودیہ) مولانا سید شاہ مجیب الحق عمادی ازہری صاحب قبلہ ولی عہد خانقاہ عمادیہ قلندریہ منگل تالاب پٹنہ سیٹی حضرت مولانا مفتی سید احسان الحق عمادی صاحب قبلہ سید طالب الحق عمادی حضرت مولانا محمد صدام حسین عمادی صاحب قبلہ مراد رضا عمادی مولانا غیاث الدین جامعی حافظ مصعب خان عمادی محمد نسیم محمد راجہ قریشی ود یگر مریدین متوسلین و عقیدت مندوں نے شرکت کی سہ روزہ سالانہ عرس مبارک کے آخری روز بعد نماز فجر خصوصی قل و سماع کی محفل ہوگی اور 11، بجے سے مجلس سماع اور 1 بجے قل شریف پر سہ روزہ سالانہ 323 واں عرس قلندری اختتام پزیر ہوگا ،