مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے بعد  10 لاکھ سے زیادہ نام ووٹرلسٹ سے کاٹے جانے کا امکان

تاثیر 25 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 25 نومبر: مغربی بنگال میں جاری خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کے بعد، الیکشن کمیشن کا اندازہ ہے کہ ریاست کی ووٹر لسٹ سے 10 لاکھ سے زیادہ ناموں کو حذف کردیا جائے گا۔ یہ تخمینہ دو درجے کے اہلکاروں کی طرف سے مرتب کردہ اور بی ایل او ایپ پر اپ لوڈ کیے گئے فارموں کے ابتدائی جائزے پر مبنی ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ حذف کیے جانے والے ناموں میں فوت شدہ ووٹر، ڈپلیکیٹ اندراجات، ووٹر جو مستقل طور پر دوسری ریاستوں میں ہجرت کرچکے ہیں، اور لاپتہ یا غیر دستیاب ووٹر شامل ہوں گے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ڈیلیٹ کرنے کی سب سے زیادہ تعداد فوت شدہ ووٹروں کے زمرے میں ہوگی جو کہ تقریباً 6 لاکھ 50 ہزارپر مشتمل ہوگی۔