تاثیر 16 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
احمد آباد، 16 نومبر:۔راجستھان میں جودھ پور-بالیشور قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ گجرات کے بناسکانٹھا اور دھنسورہ اضلاع کے چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ راجستھان پولیس کے مطابق گجرات کے بناسکانٹھا اور دھنسورہ اضلاع سے 20 یاتری رام دیورا جا رہے تھے کہ صبح تقریباً 5 بجے کھری بیری گاؤں کے قریب ایک اناج سے لدے ٹریلر سے ٹکرا گئے، ٹکر اتنی شدید تھی کہ تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔بالیسر پولیس اسٹیشن کے افسر مول سنگھ بھاٹی نے بتایا کہ ٹیمپو جودھپور کی طرف جا رہا تھا کہ اس کی آمنے سامنے اناج سے لدے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ ٹمپو کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور کئی مسافر اندر پھنس گئے۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر بالیسر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم تین خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

