پنکج کشور سنگھ روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کے صدر منتخب ،مبارک باد کا سلسلہ جاری

تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 پٹنہ سیٹی 18نومبر ( ذوالقرنین)  سماجی و فلاحی کاموں میں اپنی نمایاں کارکردگی سے عوام کے درمیان مقبول روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کا 2026,27 کے لئے  صدر اور سکریٹری  کا  انتخاب عمل میں آیا  ہفتہ روزہ میٹنگ کے موقع پر روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کے آئندہ سیزن کے لئے پنکج کشور سنگھ کو صدر اور ریویانشو پریت کو سکریٹری کے لئے منتخب کیا گیا ہے ہفتہ روزہ نشست کی صدارت روٹری کلب آف پٹنہ سیٹی کے  سابق صدر راجیش بلبھ یادو ( عرف منایادو) نے کی انہوں نے بااتفاق رائے صدر کے عہدہ کے لئے پنکج کشور یادو کے نام کی تجویز رکھی جس کو کلب کے عہدیداران و ممبران نے قبول کیا جس کے بعد ریویانشو  پریت کا نام سکریٹری کے لئے منتخب کیا گیا جس پر تمام موجو د عہدیداران  نے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا  جس کے بعد تمام   موجود لوگوں نے کلب کے نو منتخب صدر اور سیکریٹری کو مبارک باد پیش کیا ۔