پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چیتنیانند سرسوتی چھیڑ چھاڑ کیس میں تین ملزمان کو ضمانت دی

تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 نومبر:دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ایک پرائیویٹ کالج کی طالبات کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں تین ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔ سوامی چیتنیانند اس کیس کا مرکزی ملزمہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس انیمیش کمار نے تینوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان کی بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ جن ملزمان کو ضمانت دی گئی ان میں شویتا، بھاونا اور کاجل شامل ہیں۔ عدالت نے 27 نومبر کو اس معاملے میں دہلی پولیس کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ دہلی پولیس نے 43 گواہوں کے نام کے ساتھ 1077 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی۔ دہلی پولیس کے مطابق اس نے اپنی تحقیقات کے دوران متعدد ڈیجیٹل ثبوت حاصل کیے ہیں۔ دہلی پولیس نے چیتنیانند سرسوتی کے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ گروپ سے چیٹ ریکارڈز برآمد کیے ہیں، جس میں انہیں طالبات کی تصاویر پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے اس کے کمرے سے ایک جنسی کھلونا اور پانچ فحش سی ڈیز بھی برآمد کیں۔