چھوٹی سی کوشش تنظیم کے ذریعہ کنگن گھاٹ میرین ڈرائیو پر 40پودے کی شجر کاری

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی9 نومبر ( ذوالقرنین) آج چھوٹی سی کوشش تنظیم کے صدر ماحولیات دوست سبھاش کمار (انو کیسرا) اور اسمارٹ کلاسز کے ڈائریکٹر راجیو ورما کی مشترکہ کوششوں سے کنگن گھاٹ میرین ڈرائیو پر شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا گیاتنظیم کے اراکین کے ساتھ ساتھ بہت سے نوجوان طلباء نے بھی پروگرام میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے 40 سے زائد پیپل کے پودے لگائے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر آس پاس کے راہگیر بھی متاثر ہوئے اور شجر کاری میں حصہ لیاقابل ذکر ہے کہ تنظیم نے پہلے بھی اسی علاقے میں شجر کاری کی تھی اس کے نتیجے میں اب نیم اور پیپل کے بہت سے پودے بڑھ کر درخت بن چکے ہیں جو نہ صرف ہوا کو صاف کر رہے ہیں بلکہ پٹنہ سیٹی کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کر رہے ہیںاس موقع پر ماحولیات دوست سبھاش کیسرا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لگائے گئے درختوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری لیںانہوں نے کہا کہ پودے ہماری لائف لائن ہیں ان کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے راجیو ورما نے نوجوانوں کے جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاماحولیات کے تئیں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی مستقبل کو صحت مند اور خوبصورت بنائے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی سی کوشش تنظیم ماحولیاتی تحفظ سے متعلق سرگرمیوں کو مستقل بنیادوں پر منظم کرتی رہے گی امیت، نتیش ارمان فیضان پیوش سندیپ انکت شبھم کارتک، زینب، ویشنوی، انوشکا، شبرا، مہرین، شریا سمیت کئی نوجوانوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،