پولس نے دو مجرم کو کیا گرفتار

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(دانش)ضلع کے سلائو تھانہ حلقہ کے کریننا گائوں میں گذشتہ رات ایس ٹی ایف کی ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ کاروباریوں کے خلاف چھاپہ ماری کی۔اس کاروائی میں دو مجرموں کو گرفتار کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جبکہ تین دیگر لوگ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس سلسلے میں راجگیر ڈی ایس پی سنیل کمار سنگھ نے بتا یا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ جس میں پولس کو کامیابی ملی ہے۔ گرفتار لوگوں سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔