تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بچوں کے ساتھ ساتھ فیزیشین سے منسلک امراض کا بھی علاج ہوگا: ڈاکٹر مناظر حسن رحمانی
دربھنگہ (فضاامام):دربھنگہ شہر کے محلہ نرسری روڈ کرم گنج لہیریا سرائے دربھنگہ میں رحمانی چلڈرن ہلتھ کلنک کا افتتاح فیتا کاٹ کر کیا گیا کلنک کے روح رواں و ڈاکٹر مناظر حسن رحمانی نہ صرف چائلڈ اسپیشلسٹ ہیں بلکہ بہترین فیزیشین بھی ہیں اس کلنک کا افتتاح ڈاکٹر صاحب کے والد محترم الحاج انجینئر عمر فاروق رحمانی ، مولانا وکیل احمد وغیرہ کے مبارک ہاتھوں کیا گیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مناظر حسن رحمانی نے بتایا کہ بچوں سے متعلق جو بھی بیماریاں ہیں سب کا علاج کم خرچ میں یہاں کیا جائے گا اتنا ہی نہیں غریبوں و نادار لوگوں کا بھی دھیان رکھا جائے گا فلوقت کلنک کا افتتاح ہوگیا ہے جلد ہی یہاں آئی سی یو وغیرہ کا نظم کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں جاری ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوکڑاپن ، کھانسی ، خون کی کمی ، بھوک نہیں لگنا ، ٹائفائیڈ ، جگر کے مسائل ، سانس لینے میں دشواری ، چکن پاکس و الٹی اور لوج موشن وغیرہ کا علاج بھی کیا جائے گا ڈاکٹر مناظر حسن رحمانی نے دربھنگہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ ضرور میرے کلنک پر تشریف لائیں میں کسی طرح کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے دربھنگہ ضلع ہی نہیں بلکہ بہار کی اہم ترین سماجک شخصیت و دربھنگہ ضلع انجمن ترقی اردو کے صدر الحاج انجینئر عمر فاروق رحمانی نے اپنے بچوں کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ ہم نے یا ہمارے بچے نے جو آج اس کلنک کا افتتاح کیا ہے یہ کلنک پیسہ کمانے کی غرض سے نہیں کھولا گیا ہے بلکہ خدمت خلق کی غرض یہ کلنک کا افتتاح آج کیا گیا ہے اس لیے آپ ضرور ایک موقع یہاں بھی دینے کا کام کریں گے موصوف نے یہ بھی بتایا کہ نہ صرف یہ میرا لڑکا چائلڈ اسپیشلسٹ بلکہ ایک بہترین فیزیشین بھی ہے ان ڈاکٹر کے علاوہ ڈاکٹر مناظر حسن رحمانی کی اہلیہ بھی ایک بہترین ڈاکٹر ہیں وہ بھی جلد اس کلنک کی رونق ہونگی انہوں نے یہ بھی بتایا میری بچی اور داماد بھی ڈاکٹر ہیں سب لوگ یہاں آکر لوگوں خدمت کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر مناظر حسن رحمانی و انجینئر عمر فاروق رحمانی کو دعائیں دینے والوں میں ڈاکٹر رضوان حیدر ، ڈاکٹر شاداب عالم ، ڈاکٹر اظہار احمد ، انجینئر خالد سیف اللہ رحمانی ، نسیم اختر برداہوی ، رسول اختر ، ڈاکٹر عالم گیر شبنم ، فصیح محمود ، اشرف حسین ، زیندالین ، ماسٹر صغیر احمد ، ذیشان احمد ، سبحان ، ڈاکٹر منور راہی ، الحاج منظر صدیقی ، معراج احمد نعمانی ، ڈاکٹر رضاء اللہ ، محمد ثاقب نعمانی ، محمد شبیر احمد ، سنتوش سنگھ ، محمد سرفراز ، خورشید احمد ، اقبال احمد ، مزمل حسن رحمانی ، منیر اقدس رحمانی ، وریندر ٹھاکر ، مسعود امانی ، سیف علی ، حامد رضا ، پروفیسر نیاز احمد ، احسان اعجازی و صدر عالم سمیت کافی تعداد دانشوران شریک ہوکر دعاؤں سے نوازا وہیں مہمانوں کی ضیافت میں ثنا میڈیکل اسٹور کے پروپرائیٹر محمد صغیر احمد پیش پیش تھے.

