آر بی آئی نے ایچ ڈی ایف سی بینک پر 91 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا

تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 نومبر :۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکنگ ریگولیشن ایکٹ کے کچھ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں نجی شعبے کے ایچ ڈی ایف سی بینک پر 91 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ نجی شعبے کے اس بینک پر ’اپنے گاہک کو جانو‘ (کے وائی سی) سے جڑی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں میں کمیوں کے لیے لگایا گیا ہے۔
ا?ر بی ا?ئی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک پر یہ جرمانہ بینک پر بینکنگ ریگولیشن ایکٹ کے کچھ ضابطوں کی خلاف ورزی، قرض پر شرح سود سے جڑی شرطوں پر عمل نہ کرنے، مالیاتی خدمات کے لیے ’’رسک مینجمنٹ‘‘ اور ضابطہ اخلاق کی ہدایات نیز کے وائی سی سے متعلق کچھ ہدایات پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔