ڈوڈہ میں یوم آئین کی مناسبت سے رن فار یونٹی کا انعقاد

تاثیر 26 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 26 نومبر:یومِ آئین کی مناسبت سے آج محکمہ? تعلیم ڈوڈہ کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں رن فار یونٹی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد تعلیمی اداروں کے طلباء، اساتذہ، عملے اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے بھرپور شرکت کی۔ یہ ریلی بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ سے روانہ ہوئی اور پْرجوش فضاء￿ میں اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ہرویندر سنگھ نے کہا کہ یومِ آئین ملک کے ہر شہری کو برابری اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو سمجھنا، اس کی پاسداری کرنا اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔