تاثیر 14 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کیف، 14 نومبر :روس کے ذریعہ جمعہ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کئے گئے بڑے ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہو گئے۔صدر ولودومیر زیلنسکی نے اسے ’’دشمن کا ایک بڑابھاری حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، حالانکہ کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں سے شہر کے کئی اضلاع میں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حملوں میں زخمی ہونے والے کم از کم 27 افراد کو ایمرجنسی علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

