سنجو سیمسن سی ایس کے میں ٹریڈ، رویندر جڈیجہ کی راجستھان رائلز میں واپسی

تاثیر 15 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 15 نومبر : چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) نے اپنے کور گروپ میں تبدیلی کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے اہم ٹریڈس میں ایک کو انجام دیا ہے ۔ سنجو سیمسن کو سی ایس کے نے 18 کروڑ روپے میں ٹریڈ کیا، جب کہ رویندر جڈیجہ 14 کروڑ روپے میں راجستھان رائلز ( آر آر) میں واپس آگئے۔ یہ قدم دو کمزور سیزن کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں پانچ بار کی چیمپئن سی ایس کے پلے آف تک پہنچنے میں ناکام رہی اور اسے عمر دراز مڈل آرڈر، محدود ہٹنگ پاور اور سکڑتے ہوئے اسپن ڈپارٹمنٹ جیسے مسائل سے نبردآزما ر ہونا پڑا۔
سنجو سیمسن کی آمد سی ایس کے کے بیٹنگ کے بہت سے خدشات کو دور کرتی ہے، حالانکہ یہ سوال باقی ہے کہ کیا ایک کھلاڑی دو برس سے چل رہیے ڈھانچہ جاتی مسئلہ کو مکمل طور پر حل کر سکتا ہے ۔ راجستھان کے لیے 11 سیزن میں 4,027 رن، 2022 میں ٹیم کو فائنل تک لے جانا اور 2024 میں کیریئر کے بہترین 531 رن- یہ اعداد و شمار ان کی شراکت کو ثابت کرتے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 کے بعد ریلیز کے ان کے مطالبے نے ٹریڈ کو تقریباً طے کر دیا تھا اوردھونی دور کے بعد صحیح توازن کی تلاش کر رہی سی ایس کے ان کے لیے ایک فطری منزل بن گئی۔