تاثیر 18 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 18 نومبر: سپریم کورٹ نے ریلائنس کمیونیکیشنز کی جانب سے بینک اور کارپوریٹ دھوکہ دہی کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور انل امبانی کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی میں بنچ نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت تین ہفتوں کے بعد مقرر کی۔
یہ عرضی سابق مرکزی سکریٹری ای اے ایس شرما نے دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران درخواست کنندہ کی جانب سے پیش ہوئے پرشانت بھوشن نے کہا کہ اس تحقیقات میں بینک والے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے عدالتسے مطالبہ کیا کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کرے۔ بھوشن نے دلیل دی کہ اس دھوکہ دہی میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔

