سوپول میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پُرامن ماحول میں مکمل

تاثیر 9 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سوپول11 نومبر( محمد ابوالمحاسن (بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت منگل کو ضلع سوپول میں ووٹنگ پُرامن ماحول میں مکمل ہو گئی ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوتے ہی ووٹروں میں جوش و خروش دیکھا گیا، خاص طور پر دیہی علاقوں میں مرد و خواتین ووٹرز نے بڑی تعداد میں پولنگ مراکز کا رخ کیا انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر سیکڑوں پولنگ مراکز کیے گئے تھے جن میں سے متعدد کو حساس اور مائیکرو حساس قرار دیا گیا تھا۔ ان مقامات پر اضافی سیکورٹی فورسز، ویڈیو نگرانی اور مجسٹریٹ کی خصوصی تعیناتی کی گئی ڈی ایم ساون کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے دن بھر مختلف پولنگ بوتھوں کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا سیکورٹی کے لیے نیم فوجی دستوں، ڈسٹرکٹ پولیس، کمانڈوز اور QRT ٹیموں کو تعینات رکھا گیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری نمٹاجا سکے۔ شہری علاقوں میں ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی دوپہر کے بعد ووٹروں کی تعداد مزید بڑھتی ہوئی دیکھی گئی، اور شام 5 بجے تک مجموعی طور 64 فیصد ووٹنگ ہوئی انتظامیہ کے مطابق کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے یا بڑی شکایت کی اطلاع نہیں ملی خبر لکھے جانے تک کئی مقامات پر عوام کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ووٹنگ جاری تھا