سات بدنام زمانہ تار چور انکاونٹر میں گرفتار، تین کو گولی لگی

تاثیر 13 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

فیروز آباد، 13 نومبر : اترپردیش کے فیروز آباد کے نارکھی تھانہ اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی)پولیس ٹیم نے بدھ کی دیر رات ایک تصادم میں سات بدنام زمانہ بجلی کے تار چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی تینوں ملزمان کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی، روی شنکر پرساد نے بتایا کہ نارکھی تھانہ علاقے کے تحت 30 اکتوبر کو دیرشب 132 کے وی بجلیسب اسٹیشن نارکھی سے جل جیون مشن پلانٹ رام گڑھ اور عمر گڑھ میں واقع پلانٹسے چوروں نے کئی کھمبوں سے تاریں چرا لی تھیں۔ اس تعلق سے نارکھی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
اسٹیشن انچارج نارکھی راکیش کمار گری کو بدھ کی رات دیر گئے اطلاع ملی کہ رامجے موڑ تھانہ نارکھی کے پاس کچھ مشتبہ چور ہیں جن کے پاس 01 میکس پک اپ ہے جس میں بجلی کے تار رکھے ہوئے ہیں اور ان کے پاس ایک کار بھی ہے اور وہ کوئی جرم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ نارکھی پولیس نے ایس او جی ٹیم کے ساتھ موقع پر چھاپہ مارا۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی کار میں سوار ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ جس میں 03 ملزمان کو ٹانگ میں گولیاں لگیں۔ انہیں انکاونٹر میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔