!شبھمن گل گردن کی چوٹ کے بعد اسپتال میں داخل، پہلے ٹیسٹ سے باہر

تاثیر 16 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ،16نومبر : بھارتی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بڑا دھچکا لگا ہے۔ کپتان شبھمن گل گردن کی انجری کے باعث پورے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے تیسرے دن کھیل شروع ہونے سے عین قبل یہ اعلان کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کے لیے ایک نیا بحران پیدا کر دیا۔گل ہفتے کو ایڈن گارڈنز میں دوسرے دن کے اوائل میں انجری کا شکار ہوئے۔ انہوں نے سائمن ہارمر پر سلاگ سویپ کھیلتے ہوئے بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر شاندار چوکا مارا، لیکن جیسے ہی وہ اپنے معمول کے اسٹانس میں لوٹے ، انہوں نے گردن میں شدید کھنچاؤ محسوس کیا۔ وہ صرف تین گیندوں کا سامنا کرنے اور چار رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور فوراً میدان سے باہر چلے گئے۔